ایک ایسی کتاب جس کی وجہ سے اس کتاب کے مصنف کو قتل کیا گیا۔
شیعہ سنی میں بنیادی مسئلہ "امامت" ہے۔اس مسئلے کی وجہ سے ہی امت میں تفرقہ اور ایک دوسرے کے خلاف نفرت وجود میں آیا۔سب خلفاء ہو یا تقیہ،صحابہ کا مرتد ہونا ہو یا بداء،فدک ہو یا غدیر، صفین ہو یا جمل غرض ان تمام واقعات و مضامین کا اصل دائرہ "امامت" کے گرد گھومتا ہے۔
کیا امامت نص سے ثابت ہے؟؟
سقیفہ میں کیا ہوا تھا؟؟
سقیفہ کی تاریخ میں غیر معتبر روایات؟؟
غدیر خم؟؟
مولی کے معانی کیا ہے؟؟ قرآن کی آیات کی روشنی میں جائزہ
ابوبکر و عمر اور خلفاء کے ساتھ علی المرتضی کا رویہ دوستانہ تھا یا دشمنی تھی؟؟
علی المرتضی کے اولاد کے نام کیا تھے؟
ابوبکر و دیگر خلفاء کی بیعت اور علی المرتضی
امامت نص سے ثابت نہیں ہے!!
قرآن میں کوئی ایک آیت بھی" امامت" اثنا عشری سے متعلق نہیں۔
12 اماموں والی روایات کے راوی خود 13 یا 11 یا اس سے کم یا زیادہ آئمہ پر یقین رکھتے تھے!!
علم رجال کی رو سے تمام واقعات بشمول غدیر،3 کے سوا صحابہ کے مرتد ہونے والی روایات پر جرح
ہر امام کے بعد اس کے پیروکار کتنے فرقوں میں تقسیم ہوئے؟؟ نص ہوتا تو کیوں فرقے بنتے؟؟خود اہل بیت کے آئمہ میں سے امام حسن اور امام حسین کے کس کس اولاد نے امامت کا دعوی کیا؟؟؟
آئمہ کے 12 ہونے کے معتقد راوی ایسے ہیں جو تحریف قرآن کا عقیدہ رکھتے ہیں۔
واقفیہ فرقہ؟؟
کتاب الاحتجاج کے بعض روایات کے سند کا علم حدیث/اصول حدیث/فن اسماء رجال کی روشنی میں جائزہ۔
اس کتاب کے مصنف آقای حیدر علی قلمداران نے اس موضوع پر ہر لحاظ سے روشنی ڈالی ہے۔آپ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ارمغان آسمان جیسی کتاب لکھی جس سے ڈاکٹر علی شریعتی بہت مٹاثر تھے،بحث شفاعت،راہ نجات شر غلات ڈاکٹر شریعتی کی پسندیدہ کتاب تھی،جس نے انہیں تشیع صفوی کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کیا۔
حکومت اسلامی قلمداران کی وہ کتاب تھی جس کے باقاعدہ لیکچر آیت اللہ منتظری دیتے تھے۔
آیت اللہ خالصی کے معاون اور ان کے کتب کا فارسی و فرانسی زبانوں میں ترجمہ حیدر علی قلمداران نے ہی کیا تھا۔
آپ آیت اللہ برقعی اور ڈاکٹر مصطفی حسینی طباطبائی کے قریبی ساتھی تھے،چنانچہ اس کتاب کے علاوہ بھی کئی کتب آیت اللہ برقعی اور قلمداران دونون نے مل کر تھقیق سے لکھیں۔
حیدر علی قلمداران جب قتل ہوئے تو ان کی جنازہ ڈاکتر مصطفی حسینی طباطبائی نے ہی پڑھائی۔
یہ فارسی زبان میں موجود ایک شاہکار کتاب ہے،جس کا موضوع "امامت" اور "نصوص امامت" پر ایک تحقیق ہے۔
مکتب تشیع سے وابستہ ایک شخص کی علمی تحقیق تھی،جس پر حاشیہ اور مقدمہ کا کام آیت اللہ ابوالفضل برقعی قمی نے کیا۔غرض امامت،غدیر،مولی کے معنی،قرآن میں لفظ مولی کا استعمال،صحابہ کا مرتد ہونا یا نہ ہونا، علی اور ابوبکر کی بیعت،12 امام، ہر امام کے بعد مزید فرقون کا ظہور،فدک،ھضرت فاطمہ کے گھر پر ہجوم اور آگ کا قصہ وغیرہ۔ ان تمام موضوعات پر غیر متعصبانہ تبصرہ اور علم رجال کے لھاظ سے تبصرہ اس کتاب کا اہم مو ضوع ہے۔
اس کتاب کو لکھنے کے پاداش میں مصنف کو شہید کیا گیا۔
