Saturday, 7 December 2013

آیت اللہ شیخ علی اصغر محی الدین بنابی کا تعارف



آیت اللہ شیخ علی اصغر محی الدین بنابی


آپ ملا محمد علی بن ملا عبد الحمید بن ملا تقی بنابی کے فرزند تھے۔واعظ،مفسر و قرآن شناس، برجستہ مصلح آزربائیجان،1324 میں بناب کے مقام پر پیدا ہوئے۔آپ کے والد اس زمانے کے علماء میں سے تھے اور مسجد محلہ آقاجری و اولیاء اور مسجد محلہ پل سنگ میں وعظ و ارشاد اور امامت کرتے تے۔آیت اللہ بنابی نے بچپن اور جوانی میں بہت سے بزرگان علم و ادب کی مجالس درس میں شرکت کی اور ان سے علوم متداول زمان میں اجازہ کتبی حاصل کیا۔انہوں نے مکتب شیخ عباس قلی میں قرآن،گلستان اور تاریخ معجم و جامع المقدمات کے نصاب و ابواب میں مقام حاصل کیا۔اور اپنے والد کی وفات کے بعد شیخ غلامعلی سے تلمز کیا اور صمدیہ و سیوطی اور جامی پڑھا۔ملا محمد تقی مقدس اور میر یوسف سے علم حاصل کیا۔اس کے بعد جامع مراغہ میں میرزا عبد العلی سے تلمذ کیا۔اس کے بعد تبریز چلے گئے۔اور مدرسہ طالبیہ میں کسب علم میں مشغول ہو گئے۔میرزا صادق تھباسی اور سید محمد مولانا اور حسینعلی واؑعظ سے اور سید مرتضی خسروشاہی سے تلمذ کیا۔ پھر آپ نے نجف جا کر آیت اللہ شیخ عبد اللہ ممقانی صاحب تنقیح المقال سے ملاقات کی اور مدرسہ ایروانی میں مستقر بنایا۔آپ نے نجف میں ابو الحسن مشکینی اور میرزا اھمد اھری اور سید ھادی میلانی سے بھی کسب کیا۔ اور آیت اللہ العظمی میرزا محمد حسین نائینی "تنبیہ المہ و تنزیہ الملۃ" اور سید ابو الحسن اصفھانی اور آیت اللہ شیخ عبد اللہ ممقانی کے حضور یافت اور آیت اللہ سید ابو الحسن اصفھانی سے اجازہ اجتھاد حاصل کیا۔پھر واپس بناب گئے۔اور دس سال وہان رہے۔درس و تدریس اور وعظ و اقامہ نماز جمعہ۔اس کے بعد بنابی اپنی علمی تحصیلات کو مکمل کرنے کیلے قم گئے اور آیت اللہ سید محمد تقی خوانساری اور آیت اللہ صدر جو کہ مراجع تقلید وقت تھے قم میں تھے۔آپ پانچ سال قم رہے۔اس کے بعد بناب گئے۔اور مسجد محلہ مھر آباد میں تبلیغ و تفسیر قرآن اور اقامہ نماز جمہ مین مشگول ہوگئے۔آپ کو ان علماء نما لوگوں کی جانب سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو جمعہ کو واجب نہیں سمجھتے تھے۔

بنابی نے اپنی خود نوشت میں بارہا اھالی محلہ مھر آباد بناب میں حامیان ھقطلب اور متقی و دوستدار قرآن و اسلام کے نام سے پہچان کرایا ہے۔

آپ نے اپنی کتابوں میں باربار لوگوں پہ افسوس کیا ہے:
لوگ سخت شرک و خرافات اور توھمات میں گرفتا ر ہو گئے ہیں۔
قرآن مھجور ہو گیا ہے۔
اسلام غریب افتادہ ہو گیا ہے۔
اور اور اسلام می سے ناواقف ملاؤں نے خرافات و شفاعت اور آداب و رسومات غلط اور بدعات میں لوگوں کو مشغول کر رکھا ہے۔

کوئی شخص نہیں کہ ان لوگوں کو بیدار کرے اور قرآن کا پیغام ان کو پہنچائے۔
غیر خدا کیلے قربانی کا رواج عام ہو گیا ہے۔
مراسم عاشورا سے متعلق لکھا ہے کہ اکثر اعمال و آداب اس کے قمہ زنی،زنجیر زنی و سینہ زنی بدعت اور خلاف اسلام ہے۔
اور علماء کو ان کا مورد الزام ٹھرایا ہے کہ عوام کو فریب اور مرید پروری اور شہرت طلبی و مصلحت اندیشی و دنیوی خوف کی وجہ سے قرآنی حقائق بیان نہیں کرتے۔
آپ کے مجالس وعظ اور تبلیغ سے بہت سے اثرات مرتب ہوئے اور اس کی تاثیر بناب و اس کے قریب و جوار میں پھیل گئے۔

آپ کے کاموں مین سے ایک جس کی آپ نے بناب مین تجدید کی وہ پانث وقت کی نمازون کا الگ اگ (صبح،ظہر،عصر،مغرب،عشاء) کو روایات صحیح منابع شیعہ و نھج البلاگہ کے نامہ 52 کے مطابق پڑھانا ہے اور آپ نے "اشھد ان علیا ولی اللہ" کو شیخ صدوق،ابن بابویہ من لایحضر الفقیہ کی رو سے بدعت مفوضہ قرار دیا اور اذان و اقامت میں اس کو حذف کرایا۔آپ کی مسجد میں پانچ وقت کی اذان الگ الگ دی جاتی تھی۔اور آج بھی یہ سنت حسنہ محلہ مھر آبد کی مساجد مین جاری ہے۔

آپ کی کتابیں:
اسلام شناسی اور بدعات و خرافات سے مبازرہ کیلے آپ کی تصانیف عمدہ ترین ہیں۔جو یہ ہیں:
1-توضیح الاشتباہ
2-جواب تسبتھای ناروا
3-جواب بھائی ھا
4-سرگزشت و زندگینامہ
5-اسلام واقعی را در یابید
6-اسلام واقعی را در یابید(جلد دوم)
7-یادداشت ھای پراکندہ در مسائل دینی و فقھی

مرحوم محی الدین بنابی نے راہ خدا میں جہاد و مبازرہ کے بعد 1364 میں تھران میں بیماری کی وجہ سے وفات پایی۔
آپ وسیلہ بزرگان اور قبور کے قائل نہیں
صفہ 41 پر فرماتے ہیں کہ جب میں نے نماز جمعہ کو فرض قرار دیا تو مجھ پر کفر کے فتوے لگے،کہا کہ سنی ہے کہ نماز جمعہ پڑھتا ہے بعغ نے وہابی ناصبی اور دشمن آل محمد بھی کہا۔العیاذ باللہ۔اور کسی نے تو منکر ولایت و منکر فضائل آل محمد بھی کہا۔

بہت سے رسومات اور شعائر جو دین کے نام سے مشہور ہیں اصل میں قرآن میں ان کا وجود ہی نہیں۔بلکہ یہ تو مشرکین کی طرح کے رسومات ہیں کہ ابا و اجداد کے طریقے پر ہین اور خود ساکتہ ہیں۔صفحہ 43

ان کے محلہ مھر آبد کے لوگوں نے بعد میں ان کا ساتھ دیا اور کہا کہ:"ایہ سچے ہیں،اور ان کی باتین قرآن کے مطابق ہیں اور طبق دین اسلام ہے اور مذھب ھق جعفری اور قرآن کے مطابق ہیں۔"
آپ کہتے ہیں کہ جب لوگوں کو تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور قرآن سے بےخبری و لاعلمی کی وجہ سے ہے تو انہوں نے جمع ہو کر میری ھمایت کا اعلان کیا اسی طرح جس طرح انصار نے رسول کے ساتھئ کی حیثیت سے۔اور خرافات و بدعات خود ساختہ سے بچنے لگے اور قرآن و سنت اور اہل بیت کے آئمہ کو راہنما بنایا اور خداپرستی اور توحید و قرآنی احکام کے پیروکار بنے اور روز بروز نماز جمعہ میں لوگون کی تعداد"کمثل زرع اخرج شطاہ فازرہ"بڑھنے لگے۔مسجد مھر آباد میں پانچ وقت کی نمازیں باجماعت ہونے لگیں اور ہر شب نماز مغرب کے بدع درس قرآن کا آگاز ہوا ۔اور لوگوں نے نماز فجر سے پہلے مسجد حاضر ہو کر نماز تھجد ادا کرنے لگے گویا"تراھم رکعا سجدا"کے مطابق تابع قرآن بن گئے۔

ان کے مطابق بت پرستی ملائکہ پرستی اور اولیاء پرستی درست نہیں۔

صفحۃ49 پر فرماتے ہہیں کہ اے بھئیو،آئمہ ھدی کا راستہ پکڑو اللہ و رسول کی اطاعت کر کے اور تقوی اختیار کرنا یہ ان سے محبت کی دلیل ہے۔سجدہ و قربانی و نذر اور طواف صرف خدا کیلے ہے اور کہیں جایز نہیں۔صفحہ 51

عبادت صرف خدا سے مخصوص ہے اور اس کے علاوہ کسی اور سے جائز نہیں اور غر اللہ سے مانگنا حاجات شرک ہے اور یہ مشرکین عرب کی عادت تھی جیسا کہ سورہ جن آیت 20 مین آیا ہے۔

بعض لوگ قرآن سمجھنے کو صرف انبیاء و آئمہ سے مخصوص کرتے ہیں کہ ان کی معنی و و تفسیر ہم نہیں جانتے۔اس کا جواب دیا ہے کہ کافر تک قرآن کو سمجھتے تھے "یا ایھا الکافرون"سے خطاب کیا۔"خلاصہ فھم قرآن محتاج بہ خبر نیست"صفحہ 60

64 صفحہ۔چنانکہ معلوم ہو کہ زمانہ نزول قرآن کے وقت قرآن نے مصیبت آل محمد کا ذکر نہیں،بلکہ ذکر مصیبت جدید الاحداث ہے اور یہ تمام تشکیلات عزاداری سلاطین صفویہ اور بعد کی رونق ہے۔

وسیلہ بندگی خدا و خالص عبادت اور طاعت و تقوی کا نام ہے۔67



وسیلہ زیارت کا رد۔۔69



73-بدعت کی تعریف کہ بدعت کیا ہے۔۔۔



No comments:

Post a Comment