Saturday, 7 December 2013

ڈاکٹر مصطفی حسینی طباطبایی




ڈاکٹر مصطفی حسینی طباطبایی کا شمار ان علماء میں سے ہوتا ہے ،جنہوں نے توحید اور قرآن فہمی کیلے بہت نمایاں خدمات انجام دیے، جناب آیت اللہ محمد حسین طباطبایی مفسر قرآن آپ کے دادا تھے۔آیت اللہ میرزا احمد اشتیاتی آپ کے نانا تھے۔

آپ کی پیدائش ایک ممتاز شیعہ علمی گھرانے میں ہوی۔آپ نے 20 سال کی عمر میں حوزہ قم میں داکلہ لیا۔آیت اللہ برقعی کے ہم عصر اور رفیق و ہمخیلال ہیں۔

وہ 70 سے 80 سال کی عمر کے ہیں۔
آپ پر قاتلانہ حملے بھی ہوئے۔

آپ بدعات و خرافات سے پاک اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں۔
ان کی ویب سائیٹ یہ ہے۔
tabatabaie.net

ان کے مخصوص عقائد:
حضرت علی کو تمام صحابہ سے افضل مانتے ہیں۔
صحابہ کرام خاص کر خلفاء کی تعظیم و احترام کے قائل ہیں۔خلفاء کے بارے میں ایک کتاب بھی لکھی۔
متعہ کو حرام سمجھتے ہیں۔
عصمت آئمہ کے قائل نہیں
آئمہ کو منصوص من اللہ نہیں مانتے۔
رجعت کا انکار کرتے ہیں
ولایت تکوینی کے بھی قائل نہیں
وسیلہ کو نہین مانتے
عزاداری میں خرافات کے خلاف کتاب"بیان حقیقت دربارہ عزاداریھای نامشروع لکھی۔
رسول کے بعد کسی قسم کی وحی کا انکار کرتے ہیں۔
اللہ کے علاوہ کسی سے مدد مانگنے کو شرک کہتے ہیں۔
نماز جمعہ کو فرض سمجھتے ہیں۔
خاک پر سجدے کے علاوہ کسی بھی پاک جگہ پر سجدہ کیا جا سکتا ہے۔
مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے قائل ہے۔
وضو میں سنی طریقہ وضو کو بھی درست سمجھتے ہیں۔
اللہ کے علاوہ کسی سے استعانت و استغاثہ کے قائل نہیں۔
آئمہ کو پیغمبروں سے افضل نہیں سمجھتے۔
تقیہ کو جائز نہیں سمجھتے۔

ان کا نمایاں کارنامہ علی دشتی کی رسول پاک کی شان میں گستخانہ کتب کا جواب لکھنا ہے۔

انہوں نے سلمان رشدی کی ناپاک کتابوں کا بھی جواب دیا۔

اسلام کے خلاف اور رسول اللہ و اہل بیت کے خلاف جس نے بھی کتب لکھی ان کا جواب لکھا۔

یوٹیوب پہ ان کی ویڈیوز دستیاب ہیں۔

ان کے زیادہ تر عقائد و نظریات علامہ برقعی اور عقائد و ان کی زندگی اور گھر میں نظر بندی اور عمر کے لحاظ سے علامہ شرف الدین موسوی بلتستانی سے بہت زیادہ مماثلت ہے۔



No comments:

Post a Comment