Saturday, 7 December 2013

ڈاکٹر سید علی اصغر غروی موسوی،فرزندِ آیت اللہ سید جواد غروی موسوی کا خلفاء و عزاداری سے متعلق موقف






"جیسا کہ یہ بہت سی تاریخی کتابوں میں بھی لکھی ہوئی ہے کہ تینوں خلفاء ،خاص طور پر ابو بکر و عمر کے ساتھ ، علی کا رویہ یہ واضح کرتا ہے کہ علی نے ان لوگوں کے ساتھ کبھی ایسا سلوک نہیں کیا کہ انہوں(خلفاء) نے رسول اللہ کے باتوں کا لحاظ نہیں کیا اور حکومت غصب کر لیا۔ آپ کا خلفاء کے ساتھ شاندار تعاون جس کا ذکر آپ نے بار بار کیا ہے، یہ ایسی ہمدردی کو ظاہر کرتا ہےجس کے بارے میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں۔

مثلا کتاب الغارات جس کے مصنف ثقفی ایک شیعہ عالم ہیں،اس میں امام علی سے ایک روایت یوں نقل کرتے ہیں:

"جب محمد ص نے اپنا فرض ادا کیا،تو اللہ تعالی نے آپ کو دنیا فانی سے اپنی طرف ابدی دنیا میں بلا لیا،پھر آپ کے بعد مسلمانوں نے ایسے لوگوں کی جانیشی اختیار کی ،جو کہ شائستہ امیر تھے،اور ان امیروں نے قرآن و سنت کے مطابق عمل کیا۔اور انہوں نے اپنے معاملات کو درستی سے ادا کیا،اور کبھی بھی رسول اللہ کی سنت و احادیث سے تجاوز نہیں کیا۔پھر اللہ نے ان کو فوت کیا،اللہ کی رحمت ہو ان دونوں پر"۔

(امام ایک سیاسی لیڈریا مذہبی مثالی نمونہ،
ڈاکٹر سید علی اصغر غروی موسوی،فرزندِ آیت اللہ سید جواد غروی موسوی)
"گریه‌كرنا، سینه زنی، زنجیر زنی و قمه زنی اور رسومات سے پر آج کل کی عزاداری سنت نہیں بلکہ بدعت ہے۔"
(ڈاکٹر سید علی اصغر غروی موسوی،فرزندِ آیت اللہ سید جواد غروی موسوی)

دعاء و زیارت و مداحی و عزاداری و سوگواری و مرثیه اعر اس قسم کی چیزیں ، ان کا قرآن یا سنت رسول ص سے کوئی تعلق نہیں۔بلکہ یہ بدعت ہیں۔

No comments:

Post a Comment